فیس بک نے تمام پیجیز کے لیے سٹوریز کا فیچر جاری کر دیا

فیس بک نے سٹوریز فار پیجز کو کئی ماہ پہلے متعارف کرایا تھا لیکن یہ فیچر صرف کچھ تصدیق شدہ پیجیز کے لیے تھا۔
فیس بک پر سٹوریز فیچر کو اتنی زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہوئی جتنی اسے انسٹاگرام پر حاصل ہوئی تھی۔ اب تو آپ انسٹاگرام سٹوری کو فیس بک پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ صارفین فیس بک سٹوریز کا استعمال بہت کم کریں۔ ایسے پیجز جو انسٹاگرام پر نہیں، ان کےلیے سٹوریز کا فیچر کافی مفید ہو سکتا ہے۔
سٹوریز فار پیجیز اگلے ماہ تک آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری سٹوریز کی طرح یہ بھی صرف موبائل کا فیچر ہے۔
0 comments here: