MaSooM Studios: فیس بک لنکڈان کی طرح ریزیومے کا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے

فیس بک لنکڈان کی طرح ریزیومے کا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے

Facebook tests LinkedIn like resumes so you can flaunt work experience
فیس بک   اب لنکڈان کے Resume / CV کی طرح کے ایک فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین اپنے کام کے تجربے کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔یہ نیا اضافہ Work and Education سیکشن میں کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے پیشہ ورانہ پس منظر کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کر سکیں گے۔ 
اس فیچر سے  صارفین لنکڈان کی طرح  ماضی کی کئی ملازمتوں کا حوالہ دے کر بتا سکتے ہیں کہ وہ آج کل کہاں کام کر رہے ہیں۔
اس فیچر کے سکرین شاٹس سے پتا چلتا ہے کہ یہ فیچر ابھی پبلک پروفائل میں ظاہر نہیں ہوگا۔ اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ فیس بک خفیہ ریزیومے کی تفصیلات کو ملازمت حاصل کرنے والوں اور ملازمت دینے والوں کے لیے ہی ظاہر کرنا چاہتا ہو۔
فیس بک اس فیچر کو ابھی کچھ صارفین کے ساتھ ہی ٹسٹ کر رہا ہے۔ اس کامطلب ہے کہ تما م صارفین ابھی اس فیچر کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
فیس بک   کے ترجمان کا اس حوالے سے کہناہے کہ فیس بک پر ہم ہمیشہ نئی مصنوعات اور خدمات  کام اور تجربات کرتے رہتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ہم ورک ہسٹریز کا فیچر ٹسٹ کر رہے ہیں، جس سے لوگ فیس بک پر ہی  لوگوں کی تلاش اور کاروباری حضرات  لوگوں کو ہائر کر سکیں گے۔

0 comments here:

Copyright © 2013 MaSooM Studios