ہوا وے کنزیومر گروپ نے ہوا وے میٹ 10 سیریز کا اعلان کر دیا جو نئی اے آئی ایپلی کیشنز کے لئے نئے باب کا آغاز کرے گی۔ شاندار ڈیزائن کے حامل ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو اے آئی ڈیوائسز میں ایک انقلاب ہے جو جدید ہارڈ ویئر Kirin 970 اور EMUI-8.0 کو یکجا کرتی ہے۔ ہوا وے میٹ 10 سیریز اعلیٰ کارکردگی کی حامل مصنوعات کا سلسلہ اور طویل عرصے کے لئے کارآمد بیٹری اور نئے لائیکا ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائس ہے۔
ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا کہ جیسے کہ ہم ذہانت کی عمر میں داخل ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا کوئی حقیقی تصور نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ہماری روزمرہ زندگی کے ساتھ جڑُی ہوئی ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) صارف کے تجربہ، قابل قدر خدمات اور بہترین پروڈکٹ کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوا وے میٹ 10 سیریز پہلے موبائل اے آئی مخصوص نیورل نیٹ ورک پروسیسنگ یونٹ کو متعارف کراتی ہے جو انٹیلی جنٹ سمارٹ فون میں ایک نیا آغاز ہے۔
Kirin 970 مخصوص نیورل نیٹ ورک پروسیسنگ یونٹ کے ساتھ سمارٹ فونز کے لئے دنیا کا پہلا اے آئی پروسیسر ہے۔ یہ ڈیوائس تھری ڈی گلاس باڈی کے ساتھ ہوا وے فل ویو ڈسپلے اور HDR-10 کی حامل ٹیکنالوجی زیادہ برائٹنس کے حامل بہتر رنگوں کی خصوصیات پر مشتمل ہے۔ TUV فاسٹ چارج سیفٹی سرٹیفائیڈ ہوا وے سپر چارج اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اے آئی کی حامل بیٹری مینجمنٹ، Summilux-H لینس کے ساتھ نیا لائیکاڈوئل کیمرہ، دونوں کیمرے F/1.6 اور انٹیلی جنٹ فوٹو گرافی بشمول اے آئی رئیل ٹائم سینس اور چہرے کی شناخت اور اے آئی Bokeh کی خصوصیات کی حامل ہیں۔
ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو پہلی ڈیوائسز ہیں جو نئی Kirin 970 پروسیسر کی حامل ہیں اور زیادہ بہتر اے آئی کے ذریعے تیز رفتار ہیں جو موبائل کے تجربہ کو زیادہ تیز بناتی ہیں۔ Kirin 970 میں ایک جدید ٹی ایس ایم سی 10 این ایم سیمی کنڈیکٹر مینوفیکچرنگ پروسیس استعمال کیا گیا ہے اور اوکٹا کور ARM کورٹیکس سی پی یو کی خصوصیات پر مشتمل ہے جو مارکیٹ میں پہلا Mali جی 72، 12 کور اور پہلا این پی یو ہے جو ایک موبائل ڈیوائس کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
Kirin 970 اے آئی کی حامل انٹیلی جنٹ فوٹو گرافی کے لئے ایک نیا ڈوئل آئی ایس پی بھی ہے۔ خصوصی این پی یو ہوا وے کے جدید HiAT موبائل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کو یکجا کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ Kirin 970 25 گنا زیادہ پرفارمنس اور اے آئی اہداف کے لئے 50 گنا زیادہ توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے جس کا موازنہ چار Cortex-A73 کورز کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ ہوا وے میٹ 10 سیریز دنیا کے تیز ترین سمارٹ فون میں سے ہے جو سپر فاسٹ Lte رابطے اور ڈائون لوڈ کی رفتار کے حامل ہیں۔
یہ ڈیوائس دنیا کی پہلی ڈوئل فور جی سم کو سپورٹ کرنے اور دوہرے VoLTE رابطے کی حامل ہے۔ نئی ہوا وے میٹ سیریز صارف کیلئے فوری ردعمل ظاہر کرتی ہے۔ یہ ڈیوائس اے آئی خصوصیت کے حامل رئیل ٹائم سین اور چہرے کی شناخت اور اے آئی ترجمہ کی خصوصیات پر مشتمل ہے۔ تھرڈ پارٹیز کے لئے موبائل AI کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کو اوپن رکھا گیا ہے۔ ہوا وے فل ویو ڈسپلے کے ساتھ ہوا وے میٹ 10 ایک شاندار 5.9 انچ سکرین کی حامل ہے۔
ہوا وے نے ایک مرتبہ پھر میٹ 10 اور میٹ 10 پرو کے لئے لائیکا کے ساتھ ڈوئل لینس کیمرے کے لئے شراکت داری کی ہے۔ انہوں نے 12 میگا پکسل آرجی بی پلس 20 میگا پکسل مونو کروم سینسر اور آئی ایس ڈوئل لینسوں کے ساتھ دنیا کے بڑے f/1.6 aperture کے ساتھ اے آئی کا حامل Bokeh افیکٹ اور اے آئی کی خصوصیت پر مشتمل ڈیجیٹل زوم کو یکجا کر دیا ہے۔ نیا اے آئی رئیل ٹائم سینس اور چہرے کی شناخت خود کار طریقے سے کیمرہ سیٹنگ کا انتخاب کرتا ہے۔
ہوا وے میٹ 10 اور میٹ 10 پرو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کی خصوصیات کے حامل ہیں۔ ایک سمارٹ بیٹری مینجمنٹ سسٹم صارف کے رویہ کو سمجھتا ہے اور ذہنی طور پر زیادہ بیٹری لائف کے ذخیرہ کو مختص کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس 4.5/v اور 5A کم وولٹیج پر تیز چارج کی خصوصیات فراہم کرتی ہے۔ 1 فیصد سے 20 فیصد تک صرف 10 منٹ میں چارج کی جا سکتی ہے جبکہ 30 فیصد سے 58 فیصد تک 30 منٹ میں چارجنگ ہو سکتی ہے۔ ہوا وے نے 3 ہوا وے میٹ 10 کے لئے اسیسریز بھی جاری کی ہیں جن میں Envizion 360 کیمرہ، سپر چارج، پاور بینک اور سمارٹ سکیل شامل ہیں۔
ہوا وے میٹ 10 اکتوبر کے آخر میں 15 سے زائد ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، سپین، سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں دستیاب ہوگا۔ میٹ 10 پرو نومبر کے وسط میں دو درجن سے زائد ممالک بشمول جرمنی، فرانس، اٹلی، یو اے ای، سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ دستیاب ہوگا۔ میٹ 10 اور میٹ 10 پرو نومبر سے پاکستان میں دستیاب ہوگا۔ ہوا وے میٹ 10 (64 جی بی پلس 4 جی بی) کی قیمت 699 یورو، ہوا وے میٹ 10 پرو (128 جی بی پلس 6 جی بی) کی قیمت 799 یورو اور Porche ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 (256 جی بی پلس 6 جی بی) کی قیمت 1395 یورو ہوگی
0 comments here: