MaSooM Studios: چھپن چھپائی نے کی بالی وڈ کی نقل

چھپن چھپائی نے کی بالی وڈ کی نقل


جیسے جیسے یہ سال اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے، پاکستانی فلمیں اپنی ہوا باندھتی جا رہی ہیں۔ کیونکہ اس سال دسمبر میں لالی وڈ کی بہت سی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور ابھی کچھ ریلیز ہونا باقی ہیں۔ اب تک ریلیز ہو چکی فلموں میں سے "رنگریزا" اور "ارتھ 2" کو شائقین کی طرف سے کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی ہے البتہ ان کے میوزک کو ضرور پسند کیا گیا ہے خاص طور پر رنگریزا فلم میں عابدہ پروین اور اسرار کے گائے ہوئے گانے "پھول کھل جائیں" کو بہت پسند کیا گیا ہے۔

اور ابھی ریلیز ہونے والی فلم "چھپن چھپائی" جس میں احسن خان اور نیلم منیر سکرین پر نظر آئیں گے، اس کے میوزک سے بھی ہمیں اچھی توقعات ہیں مگر اس نے ابھی تک کچھ خاص متاثر نہیں کیا ہے۔

اس فلم کا تازہ ترین گانا "بے فکرے" ہمیں بالی وڈ فلم "بدمعاش کمپنی" کے گانے "عیاشی" کی یاد دلاتا ہے اور لگتا ایسا ہے کہ یہ گانا بالی وڈ فلم سے ہی نقل کیا گیا ہے۔   سب سے پہلے تو بے فکرے کی کاسٹ میں ایک لڑکی اور تین لڑکےدکھائے گئے ہیں جو کہ بالکل "عیاشی" کی کاسٹ سے متاثرہ لگتے ہیں۔ اس گانے کا ٹائیٹل بھی بہت زیادہ تخلیقی فن پارہ نہیں ہے۔ عیاشی گانا بے پرواہ لفظ سے شروع ہوتا ہے جو کہ "بے فکرے" کے قریب ترین ہے۔   اور اس گانے کے باقی الفاظ سن کر بھی یہی لگتا ہے کہ لکھنے والے نے  بالی وڈ کے گانے "عیاشی" کے الفاظ کی ترتیب بدل کر ایک نیا گانا "بے فکرے" لکھ دیا ہے۔

دوسرے ملتے جلتے عناصر یہ ہیں کہ دونوں گانوں میں کاسٹ کو شہر کی مختلف لوکیشنز کو انجوائے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ عیاشی میں شاہد اور انوشکا کا رومینس اور گاڑی کی سیر کے مناظر بھی اس گانے "بے فکرے" میں احسن خان اور نیلم منیر پر پکچ رائز کیے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ان دونوں گانوں میں جو تھوڑا فرق ہے وہ یہ ہے کہ "عیاشی" میں بہت زیادہ گلیمر کا عنصر بھی دکھایا گیا ہے جبکہ "بے فکرے" میں زیادہ مناظر روڈ پر فن کرتے ہوئے پکچرائز کیے گئے ہیں۔

0 comments here:

Copyright © 2013 MaSooM Studios