ہواوے نے 6 انچ 18:9 ایمولڈ سکرین ہواوے میٹ پرو اور پورشے ڈیزائن متعارف کرا دئیے
ہواوے نے 6 انچ 18:9 ایمولڈ سکرین ہواوے میٹ پرو اور پورشے ڈیزائن متعارف کرا دئیے
ہواوے نے نئے لائیکا ڈؤئل کیمرے اور نئے مصنوعی ذہانت کے انجن کے حامل ہواوے میٹ 10 پرو کو متعارف کرادیا ہے۔
اس کے ساتھ ہواوے نے پورشے ڈیزائن ایڈیشن بھی متعارف کرایا ہے،جو بہترین ہارڈ وئیر اور پریمیم ڈیزائن سے مزین ہے۔
ہواوے میٹ 10 پرو میں 6 انچ ایمولڈ پینل ہے، جس کی سکرین ریشو 18:9 ہے۔ اس فون کی ریزولوشن FHD+ (1,080 x 2,160 پکسل، 402 پی پی آئی)ہے۔ پچھلے سال کے ماڈل کی ریزولوشن QHD (1440 x 2560 پکسل، 534 پی پی آئی) تھی۔

ہواوے نے اس فون میں لائیکا کے اشتراک سے بنایا ہوا کیمرہ استعمال کیا ہے۔ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کا ایک کلر کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے اور دوسرا مونو کروم کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ آر جی بی میں او آئی ایس فیچر بھی ہے جبکہ دونوں کیمروں میں اب تک کا بہترین اپرچر f/1.6ہے۔
ہواوے نےا س میں مصنوعی ذہانت کا حامل Kirin 970 چپ سیٹ اور Mali-G72 MP12 جی پی یو استعمال کیا ہے۔ اے آر ایم کا کہنا ہے کہ جی پی یو کی کارکردگی پچھلے فون کے مقابلے میں 40 فیصد بہتر ہے۔چپ کو چونکہ 10 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے، اس لیے یہ پاور کے معاملے میں کفایت شعار ہے۔ ہواوے میٹ 10 پرو میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا EMUI 8.0آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔
میٹ 10 پرو آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے یعنی یہ ڈسٹ اور واٹر پروف ہے، 30 منٹ تک ایک میٹر گہرے پانی میں پڑا رہے تو خراب نہیں ہوگا۔ ہواوے نے اس فون سے 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کو ختم کر دیا ہے۔
اس فون میں ہائیبریڈ ڈوئل سم سلاٹ ہیں، جس میں مائیکروایس ڈی کارڈ کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فون کی انٹرنل سٹوریج 128 جی بی ہے، جس کے ہوتےہوئے ایس ڈی کارڈ سے سٹوریج بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔پورشے ایڈیشن کی انٹرنل سٹوریج 256 جی بی ہے ۔ میٹ 10 پرو اور پورشے ایڈیشن دونوں میں 6 جی بی کی ریم ہے۔
یہ دونوں فون نومبر کے وسط میں دستیاب ہونگے۔ میٹ 10 پرو کی قیمت 600 یورو ہے جبکہ پریمیم پورشے ایڈیشن کی قیمت 1400 یورو ہے۔
0 comments here: